مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے
انتخابات میں شفافیت لانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے
ذریعے ووٹ ڈالنے والے لوگوں کو ووٹر ویرپفائبل پیپر آڈٹ ٹریل ( وی وی پی اے
ٹی) کی سہولت دیے جانے کی وکالت کی ہے۔پریس کلب آف وجئے واڑہ کی جانب
سے منعقدہ پریس پروگرام میں مسٹر یچوری نے
آج ای وی ایم کے ذریعے ووٹ ڈالنے والے لوگوں کو وی وی پی اے ٹی کی سہولت
فراہم کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا یہ بیان حالیہ دنوں میں عام آدمی پارٹی (عاپ) کی جانب سے ای وی ایم
سے چھیڑ چھاڑ کا اندیشہ کے مسئلے کو زور و شور سے اٹھانے کے بعد آیا ہے۔